پنجاب یونیورسٹی : ڈاکٹر خالد محمود نے قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب یونیورسٹی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔گورنر/چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو 3 سال کیلئے پرو وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ ڈاکٹر خالد محمودپنجاب یونیورسٹی میں بطورڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اور میڈیا سٹڈیز فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وہ ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے پوسٹ ڈاکٹوریٹ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، امریکہ سے کر رکھی ہے اور 30 سالہ تدریسی تجربے کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر خالد 225 تحقیقی مقالہ جات کے خالق ہیں ،مختلف تحقیقی مجلوں کے ایڈیٹر اور پنجاب یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ اپنے پیغام میں قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ کے سٹرکچر کو مضبوط بنانا اور ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ترجیح ہے۔ ۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کے مسائل حل کرکے سسٹم کومزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی ترقی کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے ترتیب دیںگے۔ ڈاکٹر خالد محمود کو اساتذہ ، انتظامی عہدیداران اور ملازمین نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں