مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کا ذمہ دار ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کا ذمہ دار ہے جو جہاں جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران سہولت کاری آخری دموں پہ ہے، تم ماضی کا حصہ ہوتے جا رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ سہولت کاروں کے کہنے پہ آئین توڑا اور کہتے تھے کہ محسن نقوی نے میری حکومت کے خلاف عالمی سازش کی اور اب کہتے ہو وہ تشدد کر رہے ہیں ، پٹرول بم برسانے والے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ تم فارن فنڈنگ ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہوں گے، ملک کو تم جیسے فتنے اور فسادی سے نجات دلا کر دم لیں گے، نوجوانوں کو تمہارے جیسے شر سے نجات دلائیں گے۔مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ 90 روز میں کرپشن بھی ختم ہونی تھی100 دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک ہونی تھی، 200 معاشی ماہرین اور200 ارب ڈالر بھی باہر سے آنے تھے، ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر بھی ملنے تھے ،تمہارے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں