لاہور( گلف آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔شہباز گل کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فل بنچ نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی، ایئر پورٹ پہنچے تو 5 مختلف تھانوں کی پولیس وہاں موجود تھی۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خوف ہے، عدالت شہباز گل کو گھر سے ایئر پورٹ تک محفوظ راستہ فراہم کرنے کا حکم دے ۔ بعدازاں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ آج ( جمعرات ) تک طلب کرلی۔