سونے کی قیمت

ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی( گلف آن لائن )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے کیساتھ 1836 ڈالر ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونا 4ہزار 288 روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں