اوپن یونیورسٹی کے میٹرک اور ایف اے میں پہلے سے داخل طلبہ 17اپریل تک انرولمنٹ کرسکتے ہیں ، ڈائریکٹر شعبہ داخلہ

اسلام آباد ( گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)کی انرولمنٹ 17اپریل تک کرائی جا سکتی ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخل طلبہ کی درخواستوں پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے وائس چانسلر نے انہیں انرولمنٹ کرانے کا ایک اور موقع دیا۔

وائس چانسلر کی ہدایت پر شعبہ داخلہ نے میٹرک اور ایف اے کے طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز کو اپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ اِن پروگراموں کے طلبہ نئی تاریخ تک ا پنے کورسز رجسٹر کرسکیں۔علاوہ ازیں دوسرے مرحلے کے داخلے 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں اڑھائی اور چار سالہ بی ایس پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، چار سالہ بی بی اے، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے علاوہ سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں