وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل ، حراست میں لے لیا گیا ، نامعلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل ہوگیا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جو خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مشکوک شخص 3 روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی ملزم سے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں کہ مشکوک شخص کیسے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں