سلینا جیٹلی

شوہر اور 3بچوں سے پوچھوں گی، شادی کی پیشکش پر سلینا جیٹلی کا جواب

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کو مداح نے شادی کی پیشکش کی تو انہوں نے طنزیہ جواب دے کر اسے تقریبا رد ہی کردیا۔سوشل میڈیا پر ایک شخص نے سلینا جیٹلی کو پیغام بھیجا کہ میری صحت ٹھیک نہیں اور میرا خیال رکھنے والا بھی کوئی نہیں ہے، مزید صحت خراب ہونے سے پہلے مجھے اپنے پاس بلالیں اور مجھ سے جلد از جلد شادی کرلیں۔

اس شخص نے مزید لکھا کہ میں گھر جمائی بننے کیلئے تیار ہوں، میری زندگی اور صحت کو بچائیں۔شادی کی پیشکش پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہی اس شخص کو طنزیہ جواب دیا۔سلینا جیٹلی نے لکھا کہ میں اپنے شوہر اور3بچوں سے پوچھ کر بتائوں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 41سالہ سلینا جیٹلی 3بیٹوں کی والدہ ہیں اور اس وقت وہ اپنے شوہر اور بچوں کیساتھ آسٹریا میں رہائش پذیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں