'ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان پاکستانی نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ عمران خان پاکستانی نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں،پوری قوم چاہتی ہے کہ حکومت فوری انتخابات کرائے اور عمران خان دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں، ملک میں پی ٹی آئی اور عمرا ن خان کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت نے پی ڈی ایم ٹو لہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت اپنے ا قتدار کو طول دینے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کے فیصلے کوجان بوجھ کر متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے ،

قوم چ عمران خان کی قیادت میں کسی کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے نہیں دے گی ۔ انہو ںنے کہاکہ چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال سے استعفے کے مطالبہ اور الیکشن نہ کروانے کی دھمکیاں دینے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ، پی ڈی ایم حکومت بند گلی میں داخل ہو چکی ہے پاکستا ن کا مستقبل عمران خان اور تحریک انصا ف کے سا تھ وا بستہ ہے ان شا ء اللہ انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کے ٹکٹ پر کو ئی الیکشن لڑنے والا نظر نہیں آ ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں