اسٹیٹ بینک

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران 24 فیصدکی نموریکارڈ

مکوآنہ (گلف آن لائن)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 564 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوفروری کے مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے،

فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 455 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھااعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 4.911 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.828 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں