لاہور ہائیکورٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 4 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (گلف آن لائن) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 4لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست گزار کے طابق ایکٹ کے سیکشن 4کے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا جو کہ آرٹیکل 184اور 185کے منافی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور صدر پاکستان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل منظور ہوکیایکٹ بن چکا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کے سیکشن 4کے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیاگیا۔سوموٹوکے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا آرٹیکل 184اور 185کے منافی ہیاپیل کا حق صرف آئین کے آرٹیکل 184 اور 185میں ترمیم کر کے ہی دیا جاسکتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کے سیکشن4 کوکالعدم قراردے۔درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 4 پر عملدرآمدروکا جائے۔وفاقی حکومت سےآئین کی خلاف ورزی پرجواب طلب کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں