گلوکار علی ظفر

ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر کرنی چاہیے،گلوکار علی ظفر

کراچی (گلف آن لائن)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے باکسر آغا کلیم کی مدد کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر شئیر ایک ویڈیو میں آغا کلیم سڑک کے کنارے ریسٹورنٹ میں روٹیاں بنا رہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ کک باکسر نے مدد کی اپیل کی تھی۔بعد ازاں سپر اسٹار علی ظفر نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر کرنی چاہیے۔

خاص طور پر ان لوگوں کی جنہوں نے ہمیں بین الاقوامی سطح پر فخر دلایا ہے۔گلوکار نے مزید کہا کہ ایسے ٹیلنٹ کو روکنے والے اسپورٹس مافیاز کو ختم کیا جانا چاہیے، میں آغا کلیم کی مالی مدد کروں گا۔علی ظفر نے کلیم کو رنگ میں واپس آنے اور دوبارہ لڑنے کی ترغیب دی۔ جبکہ اپنی اگلی فلم کے لیے کلیم آغا کے ساتھ ٹریننگ کی بھی پیشکش کی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے کلیم نے کک باکسنگ میں متعدد قومی اور بین الاقوامی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔علی ظفر کی کک باکسر کو سپورٹ کا سوشل میڈیا پر صارفین نے خیرمقدم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں