عمران خان

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور( گلف آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی۔عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف 4 اپریل کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔استدعا ہے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں