عدنان صدیقی

عدنان صدیقی نے پریانکا چوپڑا کی غلطی درست کردی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پریانکا کو ان کی غلطی درست کرادی۔ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو معروف سیریز اسٹار وارز کی ڈائریکٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شرمین عبید چنائے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹار وارز کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون فلم ساز ایک جنوبی ایشائی فلم ساز ہیں، یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔

پریانکا چوپڑا نے شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور دعاء ہے کہ آپ کو اسے انجام دینے کی قوت عطاء ہو۔تاہم اب ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کو احترام سے مخاطب کیا اور لکھا کہ شرمین عبید چنائے سب سے پہلے ایک پاکستانی ہیں۔بالکل اسی طرح جیسے آپ کو جب بھی موقع ملتا ہے تو آپ جنوبی ایشیائی ہونے کا دعوی کرنے سے پہلے اپنی بھارتی قومیت کا اظہار کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں