،کنگنا رناوت

جب میں خود فلمساز بنوں گی توکرن جوہر کو بطور آئینہ دکھائوں گی ،کنگنا رناوت

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اور فلمساز کرن جوہر کے درمیان کافی عرصے سے چل رہے تنازع میں نیا موڑ آگیا۔کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی پرانی ویڈیو شکریہ کے ساتھ شیئر کی جس میں فلمساز نے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے بیان کو فضول گفتگو قرار دیا اور کہا کہ جب میں خود فلمساز بنوں گی تو یہ بیان کرن جوہر کو بطور آئینہ دکھائوں گی۔کنگنا رناوت ایک عرصے سے کرن جوہر اور اْن کے دوستوں کو فلم انڈسٹری میں مووی مافیا قرار دے رہی ہیں۔

اداکارہ کے ایک مداح نے کرن جوہر کا بیان کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا ، جس پر کنگنا رناوت نے ردعمل دیا۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چاچا چوہدری اس فضول گفتگو کیلیے شکریہ، جب میں خود فلمساز بنوں گی تو یہ سب تمہارے چہرے پر ملوں گی۔اس ویڈیو میں کرن جوہر کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے سے انکاری دکھائی دیتے ہیں، وہ کہتے ہیں جب وہ کہتی ہے کہ ہم مودی مافیا ہیں، اس کا کیا مطلب ہے؟کرن جوہر نے مزید سوال اٹھایا کہ وہ کیا سوچتی ہے؟

ہم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہیں؟ ہم اسے بیٹھے بٹھائے کام نہیں دے رہے، یہی وجہ ہے کہ ہم مووی مافیا ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ سب اپنی مرضی سے نہیں کر رہے ہیں، شاید میں ایسا اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں اس کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔2019ء میں کنگنا رناوت نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ کرن جوہر نے میرا مزاق اڑیا اور مجھے بیروزگار کہا، میرا جواب ہے کہ ‘تم میرا ٹیلنٹ اور اپنی فلموں پر نظر ڈالو’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں