سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے 10سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیدیا

اسلام آباد(گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے 10سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا،سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں طلبی کے معاملے پر ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے،

ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جون 2021تک آڈٹ مکمل ہو چکا ہے اور 2021سے 2022کے آڈٹ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جا سکتی ہے،سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں،یاد رہے کہ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے آڈٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں