سپریم کورٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

اسلام آباد(گلف آن لائن) عدالت عظمٰی کے فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا۔بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے۔ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عمل درآمد روک دیا تھا جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے بل کو دو مرتبہ دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں