بلاول بھٹوزرداری

بلاول بھٹو نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے چھ رکنی ریو نیو کمیٹی بنا دی

لاہور( گلف آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے چھ رکنی ریو نیو کمیٹی بنا دی ۔

مذکورہ کمیٹی پنجاب میں ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے معاملات کا جائزہ لے گی۔6رکنی کمیٹی میں سید یوسف رضا گیلانی،سید نیئر حسین بخاری ،مخدوم احمد محمود،قمر زمان کائرہ،رانا فاروق سعید اور سید حسن مرتضی شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دریں اثنا ء قائمقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹس پر تحفظات رکھنے والے چیئرمین بلاول بھٹو سے اپیل کر سکتے ہیں،جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملی وہ اپنی اپیلیں جائزہ کمیٹی کے ارکان کو بھی بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹکٹ تقسیم میں شفافیت کے لئے 6رکنی جائزہ کمیٹی بنائی ہے،یہ اپیلیں چیئرمین سیکرٹریٹ کو 25اپریل تک بھجوائی جا سکتی ہیں یا کمیٹی ارکان کو واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کارکنوں پر فیصلے نہیں ٹھونستی بلکہ مل کر اتفاق رائے سے کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں