مشاہد حسین سید

دعا ہے وزیر اعظم، سراج الحق ، بلاول بھٹو کی مشاورت کی کوششیں کامیاب ہوں’مشاہد حسین سید

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ دعا ہے وزیر اعظم، سراج الحق اور بلاول بھٹو کی مشاورت کی کوششیں کامیاب ہوں پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے،سیاستدانوں کے درمیان ڈائیلاگ سیاسی ماحول کیلئے اچھے ہیں، میں ہمیشہ سے مشاورت اور ڈائیلاگ کا حامی رہا ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ سیاسی تنا ئومیں مشاورت، ڈائیلاگ کی ضرورت کو سب سے پہلے میں نے اجاگر کیا تھا، سینیٹ میں بھی اپوزیشن سے بات چیت، مشاورت کی بحث کا آغاز میں نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم مودی، دہشتگردوں سے بات کر سکتے ہیں تو حزب اختلاف سے کیوں نہیں کر سکتے، دعا ہے وزیر اعظم، سراج الحق اور بلاول بھٹو کی مشاورت کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں