اعظم سواتی

انصاف اور قانون کی فتح ہوئی ہے، اعظم سواتی

شکارپور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی فتح ہوئی ہے۔شکارپور میں علی زیدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ عدالتیں انصاف کے دروازے کھولیں گی تو مظلوموں کوانصاف ملے گا، عدالتوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھے گا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ فیصلہ خوش آئند، شکارپور کے لوگوں کو مبارک بات پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں، ہماری جنگ بھی وہی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ حکومت نے الٹے سیدھے کیسز بنائے، یہ تو خود ہی پی ڈی ایم پوری سازش ہے۔واضح رہے کہ سول کورٹ خانپور کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما کو 6 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔سول کورٹ کے جج نے علی امین گنڈا پور کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں