وزیر اعظم محمد شہبازشریف

وزیراعظم کاترک صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر اطمینان اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کواپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ جان کر بہت اطمینان ہوا ہے کہ میریبھائی رجب طیب اردوان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

مکمل صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں