شرجیل میمن

عمرا ن خان مانیں وہ منی لانڈرنگ کے شہنشاہ ہیں ،شرجیل میمن

کراچی (گلف آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے جب تمہارے دوراقتدار میں پولیس آتی تھی تب ہمارے لیڈر ہمت سے گرفتاریاں دیتے تھے ، وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ تمہارے اور پرویز الٰہی(پنجاب کے ڈاکو نمبر ون) کی طرح ڈرپوک بن کر بھاگ نہیں جاتے تھے،

منی لانڈرنگ کے ڈکلیئر شہنشاہ تو عمران تم خود ہو۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تمہارے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا ہے، گوگی اور عثمان بزدار کے ذریعے اربوں روپے بنی گالا میں جمع کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اس تاریخی کرپشن کا حساب تو تم جیسے ڈاکوں کو تو دینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں