اعجاز اسلم

ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے ،ہیوی بائیکرز کا گروپ بنا رکھا ہے ‘ اعجاز اسلم

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکار اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ مجھے ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے اور دوستوں نے ہیوی بائیکرز کا گروپ بنا رکھا ہے جو ایک مخصوص دن اپنی بائیکس کھلے مقامات پر جا کر چلاتے ہیں تاکہ کسی حادثے کا اندیشہ نہ ہو ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ فیصل قریشی، ثناء اور دیگر فنکار بھی ہیوی بائیک رکھنے کے شوقین ہیں اور اس شوق کی تسکین کے لئے بڑے پیسے خرچ کرنا پڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہیوی بائیک پر بیٹھے ہوں تب بھی حد رفتار کو مد نظر رکھتے ہیں ، جہاں اس کے لئے موزوں شاہراہیں ہوتی ہیں وہاں پرہیوی بائیک کو رفتار کے مطابق چلانے کا مزہ آتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں