نیپرا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(گلف آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے مطابق صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں