ڈاکٹر شاہد صد یق

عوام ملک میں صر ف آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ عوام ملک میں صر ف آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،حکومت پر بدمعاش مافیا مسلط ہے جو عدالتوں سے محاز آرائی کر کے اپنی من مرضی کے فیصلے لینا چاہتا ہے، عمران خان کی کا ل پر تحریک انصا ف سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے سڑکوں پر آئے گی۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ،زرداری ، فضل الرحمن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماصرف عمران خان کو مائنس کرنے کے چکروںمیں اخلاقی حدود قیود کو سبوتاژ کرنے سے بھی باز نہیں آرہے۔ عمران خان کے بغض میں تمام سیاسی جماعتیں بالی ہوچکی ہیں اور اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے اور امپورٹڈ حکمران اپنے لوٹے ہوئے اثاثوں کو تحفظ دینے کیلئے آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں