اقوام متحدہ( گلف آن لائن)اقوام متحدہ کے تحت قانون کے نفاذ میں نسلی امتیاز کے خاتمے اور مساوات کو بڑھانے کے لیے “انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ ایکسپرٹ میکانزم ” نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں امریکی حکومت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نسلی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
میکانزم کے ورکنگ گروپ نے حال ہی میں امریکہ کے کئی شہروں کا دورہ کیا۔ ان دور وں کے بعد، ورکنگ گروپ نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ ماضی میں غلامی نے امریکہ پر گہرے اور دیرپا نقوش چھوڑے ہیں اور نسلی امتیاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ پریس رلیز کے مطابق کچھ امریکی ریاستوں میں، لوگ کیمپس میں نسلی امتیاز کا سامنا کر رہے ہیں جس میں نسلی پروفائلنگ، گرفتاری، حراست، سزا، اور حقِ رائے دہی سے دستبرداری شامل ہے۔
پریس ریلیز میں افریقی نسل کے لوگوں پر ” سائیکل آف پاورٹی ” کے خاتمے کو بھی ضروری کہا گیا ہے جس میں غربت، بے گھری، منشیات کے استعمال اور ذہنی بیماری جیسے عوامل شامل ہیں جو انسانی حقوق کے خلاف ہیں ۔