وانگ وین بین

تجارتی مسائل کے حل کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے دورے پر آئے آسٹریلیا کے وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ وہ چین کے لئے آسٹریلیا کی غیر محدود برآمدات کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور وکالت کریں گے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایشیا پیسفک خطے کے دو اہم ممالک ہیں۔دونوں ممالک کے اقتصادی ڈھانچے ایک دوسرے کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور چین-آسٹریلیا تعلقات کی بہتری دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے ۔

وانگ وین بین نے کہا کہ چین آسٹریلیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے، تعاون کو گہرا کرنے، اختلافات کو صحیح انداز سے نمٹانے اور چین-آسٹریلیا تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے آمادہ ہے۔ اس عمل کے دوران دونوں فریق اقتصادی اور تجارتی مسائل پر اپنے تحفظات کو متوازن طریقے سے تعمیری مشاورت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں تاکہ دونوں عوام کو مشترکہ طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں