عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تینوں ملزم آزاد ہیں، فرخ حبیب

لاہور(گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرامن تحریک اس وقت بدترین ریاستی دہشتگردی کی شکار ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تینوں ملزم آزاد ہیں اور اپنی گردنیں بچانے کیلئے ملک کو انتشار میں دھکیل رہے ہیں۔

میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، فرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے عمران خان کی ماورائے قانون و عدالت گرفتاری ناقابل قبول ہے، ملک میں ہائبرڈ مارشل لا ءآئین و قانون کو تسلیم کرنے کو قطعاًتیار نہیں، پرامن احتجاج کا آئینی حق رکھتے ہیں، کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، کارکن قیادت کے فیصلے کی روشنی میں پورے ملک میں نکلیں اور پرامن طریقے سے ظلم و ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں