سردار تنویر الیاس

جو پی ٹی آئی نے کیا پاکستان دشمنوں کا اس سے بڑا ایجنڈا نہیں ہو سکتا، سردار تنویر الیاس

اسلام آ باد( گلف آن لائن) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج کو ملک دشمنوں کا ایجنڈا قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں کسی رہنما نےاداروں کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں کی جو عمران خان کر رہا ہے ۔ جو پی ٹی آئی نے کیا پاکستان دشمنوں کا اس سے بڑا ایجنڈا نہیں ہو سکتا۔ سردارتنویرالیاس کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق آرمی چیف کو مسٹر ایکس کہا کرتے تھے، پھر خود ہی ایکسٹینشن بھی دے دی۔ عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے والے عمران خان یہ تو بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کون سے اچھے کام کیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں جنرل باجوہ کی کتنی تعریفیں کرتا تھا، عمران خان کو فوج نے جتنا سپورٹ کیا تھا اتنا کسی اور پارٹی پہ نہیں کیا، ہم نے نالائقی اور بد انتظامی کی انتہا کر دی تھی، الیکشن تو کرا لیں گے لیکن اس آدمی کا کیا ہوگا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا ایک اپنا پروٹوکول اور عزت ہوتی ہے، پوری دنیا میں کسی جج کا ٹکر نہیں چلتا، ہمارا جج ٹکر چلوانے کیلئے بیٹھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں