عائشہ غوث پاشا

آئی ایم ایف کیساتھ رابطے میں ہیں،فانس ڈویژن اور ایف بی آر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں،عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ رابطے میں ہیں،فانس ڈویژن اور ایف بی آر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہ کر سیاسی قیمت ادا کی ہے۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ کی تیاری چل رہی ہے،مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ میکرو اکنامک فریم ورک کے پیرامیٹرز تیار کیے ہوئے ہیں،بجٹ نمبرز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ملک کی ضرورت ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی جب تک ڈبل ڈیجٹ نہیں ہوتا مشکل صورتحال رہے گی۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ اسمگلنگ پر قابو پا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے گا،اس ضمن میں پالیسی سطح پر کام کیا جا رہا ہے،بجٹ خسارے پر قابو پانا ہی عوام کیلئے بڑا ریلیف ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں