دالوں، چینی

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیادپر کمی ہوئی،ادارہ شماریات

مکوآنہ (گلف آن لائن)ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے مارچ تک بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 116.6 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 126.9 تھا۔مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں فروری کے مقابلہ میں 9.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملبوسات کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد، مشروبات 1.4 فیصد اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 29 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے برعکس ٹیکسٹائل، کوئلہ، پٹرولیم مصنوعات، فرنیچر، لیدر، آئرن اینڈ سٹیل سمیت کئی شعبوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں