وزیر اطلاعات

تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات کا عمران خان کو جواب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے،ریاست پر حملہ آور نہ ہو۔ نہوںنے کہاکہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے ۔

انہوںنے کہاکہ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے ،تم نے لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا، سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا ، بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئیندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی ،بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں