حسن علی

حسن علی کی کائونٹی کرکٹ میں شاندار بالنگ، ہیٹرک کرلی

لندن ( گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کائونٹی کرکٹ کی سیکنڈ الیون کے ٹی ٹونٹی ایونٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

رپورٹس کے مطابق حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور میچ میں مجموعی طور پر 5 شکار کیے۔قومی فاسٹ بولر نے 3اوور میں 14رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔واضح رہے کہ حسن علی نے یہ کارنامہ ورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کے خلاف انجام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں