درآمدی گندم

نئی فصل اور درآمدی گندم آنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں کمی

مکوآنہ (گلف آن لائن)نئی فصل اور درآمدی گندم آنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،گندم کی قیمت 4650روپے فی من سے کم ہوکر 4100روپے ہو گئی۔

گندم کی قیمت میں کمی کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت2700روپے سے کم ہوکر 2350 روپے تک آگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق نئی فصل اور درآمدی گندم کے بعد قیمتیں نیچے آئی ہیں۔ محکمہ خوراک نے ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لئے گندم پرمٹ جاری کردئیے۔رواں ہفتے آٹے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں