اسپیکر

28 مئی کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا، سپیکر اورڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی اسمبلی کے سپیکرراجہ پرویز اشرف اورڈپٹی سپیکر زاہداکرم درانی نے یوم تکبیر کے موقع پرپوری قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ 28 مئی کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔ اتوار کوجوہری دھماکوں کی سالگرہ کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 28 مئی کو پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرا، پوری قوم کو سیاسی قیادت، مسلح افواج اور اپنے ایٹمی سائنسدانوں پر فخر ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ یادگار دن ہے، 28 مئی کو سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عزم کی تکمیل ہوئی، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عزم کو پایا تکمیل پہنچایا، آج کا دن شہید ذوالفقار علی بھٹو، میاں محمد نواز، ایٹمی سائنسدانوں اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کی ولولہ انگیز دانشمندانہ سوچ کی حامل شخصیات نے پاکستان کو دنیا میں وہ مقام دلایا جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی، 28 مئی 1998 کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے خوب کو شرمندہ تعبیر کیا، راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ 28 مئی کو پاکستان نے پوری دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا لوہا منوایا اور اسلامی دنیا کی پہلا ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،

دشمن ملک خدا داد پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا، جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا پوری قوم سیسہ پلائی ہوی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کا دن ہمیں 28 مئی 1998کے عظیم الشان دن کی یاد دلاتا ہے جس دن پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکے کے جواب میں 28 مئی 1998 کو 5 ایٹمی دھماکے کیے، 28 مئی کو پاکستان کو اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، زاہد اکرم درانی نے کہاکہ پاکستان اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اورملک کی تعمیر و ترقی میں سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں