سینیٹر مشتاق احمد

عافیہ بار بارکہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سے نکالو: سینیٹر مشتاق احمد

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی دوسری ملاقات ہوئی ہے جس میں موجود جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمدکہتے ہیں کہ عافیہ صدیقی سے 3گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، عافیہ صدیقی آف وائٹ اسکارف اور خاکی لباس پہنے ہوئے تھیں۔

سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق عافیہ سے گفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور اور بار بار آنکھوں میں آنسو آتے رہے، عافیہ صدیقی کے سامنے کے اوپر کے 4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سے نکالو، ملاقات کے اختتام پر عافیہ کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں