ایشیا و بحرالکاہل

ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے کو کسی قسم کی افراتفری کی اجازت نہیں دینی چاہیے:چینی وزیر دفاع

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے ریاستی کونسلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے سنگاپور میں 20 ویں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران خطاب کیا۔اُن کے خطاب کا موضوع تھا “چین کا نیا سیکورٹی انیشیٹیو”.

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا نق لی شانگ فو نے کہا کہ کچھ ممالک صرف دوسرے ممالک کے داخلی معاملات اور علاقائی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، اکثر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کرتے ہیں، طاقت کے ذریعے دوسرے ممالک کو مجبور کرتے ہیں اور ہر جگہ رنگین انقلاب اور پراکسی جنگیں شروع کرتے ہیں۔

کسی علاقے میں گڑبڑ کرکے گندگی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ ہم ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے کو کسی قسم کی افراتفری کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں