حماد اظہر

تحریک انصاف نے روس سے سستے تیل کی پہلی کارگو پچھلے سال اپریل میں موصول کرنی تھی، حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے روس سے سستے تیل کی پہلی کارگو پچھلے سال اپریل میں موصول کرنی تھی۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ تحریک انصاف نے روس سے سستے تیل کی پہلی کارگو پچھلے سال اپریل میں موصول کرنی تھی،اس سلسلے میں میں نے روس کے حکام کی درخواست پر ان سے ہوئی تمام بات چیت کو تحریری شکل دے کر روس کے ہم منصب کو پاکستانی سفیر کے ذریعے بھجوایا ۔

انہوںنے کہاکہ افسوس کے پی ڈی ایم حکومت نے اس معاملے پر 14 ماہ ٹال مٹول سے کام لیا۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں یہ کہتے رہے کہ یہ تیل ہماری ریفائنریز میں چل نہیں سکتا اور عالمی دنیا سے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگ جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ میں بار بار کہتا رہا کے یہ جھوٹ ہے اور ایسا کچھ نا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اگر تحریک انصاف حکومت کی ساتھ ہوئی بات چیت پر عمل کیا جاتا تو اربوں ڈالر کا ملک کو فائدہ پہنچتا اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوتا۔ حماد اظہر نے کہاکہ اب 14 ماہ کے بعد ڈسکاؤنٹ بھی کوئی خاص نہیں ملا اور تعداد بھی بہت تھوڑی خریدی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے ہر چیز کا بیرہ غرق کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں