شرجیل میمن

صوبائی حکومت سمندری طوفان کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے اس بار کلائوڈ برسٹ کے خدشات ہیں،شرجیل میمن

کراچی(گلف آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سمندری طوفان کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے اس بار کلائوڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سمندری طوفان بائپر جوائے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت سمندری طوفان کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ اس بار کلائوڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔ پہلے اس کا رخ کراچی کی طرف تھا لیکن اب پھر تبدیل ہوکر رخ کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کی طرف ہوگیا ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے ساحلی علاقوں کا دورہ کیا ہے اور متعلق متعلقہ حکام سے بات چیت کی ہے۔ بلند لہروں کے باعث کئی دیہات زیر آب آنے کا خدشہ رہتا ہے، سجاول، ٹھٹھہ اور بدین سے لوگوں کی نقل مکانی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بہت سے مقامات پر ترقیاتی کام چل رہے ہیں، بارش ہونے کی صورت میں لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنا چاہیے، دیگر شہروں میں کچے مکانات ہیں، وہاں نقصان زیادہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں