اسٹاک مارکیٹ

اسٹاک مارکیٹ پھر بڑی مندی کا شکار، 40ارب روپے کا نقصان

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر بڑی مندی کا شکار ہوگئی ، سرمایہ کاروں کا 40 ارب روپے کے قریب نقصان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے گراوٹ کے باعث 100 انڈیکس 41538.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.58 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 16 لاکھ 79 ہزار 101 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 213.25 پوائيٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم تیزی کی یہ لہر برقرار نہ رہ سکی۔اس کے بعد دن بھر اُتار چڑھاؤ غالب رہا، جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 244.20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41538.72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 41782.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بندہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں