جی سی یونیورسٹی

فیصل آبادجی سی یونیورسٹی، خواتین کے حقوق کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

مکوآنہ (گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر، شعبہ عمرانیات اور وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق اور معاشرے میں ان کے کردار کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی،اقتصادی اور تعلیمی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق شہزاد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اس کے علاوہ عدیل خان ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق، ڈاکٹر عاصم محمود، ڈاکٹر بابک محمود، وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی انچارج اور چیئرپرسن شعبہ عمرانیات پروفیسر ڈاکٹر زاہرہ بتول اور کوارڈینٹر ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر فوزیہ نسیم بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ معاشی اور تعلیمی سرگرمیوں میں خواتین کا کردار نمایاں ہے، ملکی ترقی میں خواتین کے کردار اور اہمیت کو سمجھا جانا چائیے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زہرہ بتول کا کہنا تھا کہ ہماری یونیورسٹی معاشرے سے صنفی تفریق کے خاتمے کے لیے طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کے مساوی مواقع اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔خواتین کے حقوق یونیورسٹی کی اولین ترجیع ہے۔ کوارڈینیٹر ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے کہا کہ خواتین ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنا نہایت خوش آئند کارنامہ ہے۔ تقریب سے ڈین ڈاکٹر عاصم محمود، پروفیسر ڈاکٹر بابک محمود اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں