ٹرمپ

سابق امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتاری کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا

واشنگٹن(گلف آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتاری کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ ہاوس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پرگرفتار کیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر کو ڈپٹی مارشلز نے گرفتار کیا تھا اورٹرمپ فیڈرل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہیں۔ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی والٹ ناوٹا کو بھی گرفتار کیا تھا ۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کو سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے، ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات مسترد کردیے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری پر حامیوں نے میامی کورٹ ہاس کے باہر احتجاج کیا ۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاوس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے، ٹرمپ کو حساس دستاویزات درست انداز سے نہ رکھنے اور محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کے37 الزامات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں