فیصل بن فرحان

سعودی عرب کا سوڈان کی امداد سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان

ریاض(گلف آن لائن)سعودی عرب نے اگلے ہفتے سوڈان میں جنگ کے خلاف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ردعمل پر مشترکہ طور پر ایک کانفرنس کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا کہ یہ کانفرنس 19 جون کو منعقد کی جائے گی اور اس کی قیادت قطر، مصر، جرمنی اور یورپی یونین کے علاوہ اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کی جائے گی۔

سعودی عرب اور امریکا سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ان کے سابق نائب محمد حمدان دقلو کے درمیان آٹھ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ثالثی کر رہے ہیں۔سعودی عرب نے جنگ کے آغاز میں سوڈان سے ہزاروں غیر ملکیوں کو نکالنے میں بھی قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد یعنی ملکی آبادی کے نصف سے زیادہ افراد کو امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں