اوپن یونیورسٹی طلبا کو ان کی د ہلیزپر جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے،ملک توقیر احمد خان

رحیم یارخان (گلف آن لائن )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈایریکٹر جنرل ریجنل سروسز ملک توقیر احمد خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی تعلیمی معیار بہتر بنانے اور طلبا کو ان کی د ہلیزپر جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے،

ڈیجٹیلایزیشن سسٹم نے طلبا اور اساتذہ کے مابیں تدریسی رابطے کو آسان بنا دیا ہے، گھر بیٹھے داخلہ اور ورکشاپش میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہدایت کیمپس رحیم یارخان میں ٹیوٹرز دفتری سٹاف اور سینئر اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

ملک توقیر احمد نے کہا کہ طلبا پرایویٹ نیٹ کیفوں پر جانے کی بجاے یونیورسٹی کے دفاتر میں اس سہولت سے فا ئدہ حاصل کریں، قابل اساتذہ کی خدمات اور خود کوالٹی آڈٹ کی وجہ سے معیار میں بہتری آرہی ہے، اساتذہ کی رجسٹریشن کے لیے انہیں دوبارہ موقع دیا جاے گا، ملک میں59فیصدکے کم شرح خواندگی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اوپن یونیورسٹی 80فیصد کے ٹارگٹ کو اچیو کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ، ری اپیر پالیسی کی بحالی پر غور کیا جارہا ہے ،طلبا اوپن یونیورسٹی اپنی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے رینکنگ میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے علمی دنیا بھی اس کی کارکردگی تسلیم کرنے لگی ہے، یونیورسٹی نے طلبا کو ان کی دہلیز پر تعلیم دینے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 56 کیمپس میں لاکھ طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ان کے لیے قابل اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں علاقائی کیمپس کامیابی سے چل رہے ہیں رحیم یارخان کیمپس کی کارکردگی بہت ہے ان کے مسایل حل کریں گے۔ ملک طارق محمود پی ایس ٹو وی سی غلام حسین کھوسہ ریجنل ڈایریکٹر ملتان نے بھی خطاب کیا ریجنل ڈایریکٹر عدنان اختر نے خطاب کرتے ہوے کیمپس کی کارکردگی اور مسایل سے آگاہ کیااور کہا نئے داخلوں کا ٹارگٹ پورا کیا جاے گا۔

ڈپٹی ڈایکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر خلیل پرویا پرنسپل خواجہ فرید کالج ڈاکٹر خالد محمود ریحانہ ارم ظفر انجم ارشد ہاشمی اطہر حسین ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور عدنان اختر کی کارکردگی کہ سراہا کیا اور طلبا کو درپیش سے آگاہ کیا اوراپنی تجاویز دیں اس موقع پر مہمانوں میں اجرکوں کے تحایف دیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں