فیصل کریم کنڈی

سیاسی استحکام کیلئے بروقت انتخابات ضروری ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(گلف آن لائن) وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کےلیے مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے،ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھرپور مینڈیٹ دیا،

انہوں نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے تحت 90لاکھ غریب اور مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے بی آئی ایس پی کی رقوم سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق افراد کو رقوم کے حصول میں مشکلات پر تحقیقات جاری ہیں، فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں