ادارہ صحت

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے49کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے49کیس رپورٹ ہوئے جبکہ تشویش ناک حالت میں مریضوں کی تعداد 5رہی۔

منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے(14 سے 20 جون ) کے دوران کورونا وائرس کے 12ہزار232ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 49ٹیسٹ مثبت ا?ئے اور مثبت کیسوں کی شرح 0.40فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ تشویش ناک حالت کے مریضوں کی تعداد 5 رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں