صدر محمود عباس

فلسطین عالمی سلامتی اقدام اور عالمی ترقیاتی اقدام سے مکمل طور پر متفق ہے، فلسطینی صدر

بیجنگ (گلف آن لائن)چائنا میڈیا گروپ کے ادارے سی جی ٹی این نیٹ ورک نے حال ہی میں ایک خصوصی پروگرام “چینی تہذیب اور راستہ” نشر کیا ہے۔ پروگرام میں 34 ممالک کے نمائندوں نے چینی تہذیب کے5 ہزار سالہ تسلسل اور ترقی کی تعریف کی، شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ چینی تہذیب کی پانچ خصوصیات سے مکمل اتفاق کیا اور دنیا میں چینی تہذیب کے مزید اہم کردار کی توقعات کا اظہار کیا۔

سلووینیا کے سابق صدر ڈینیلو ترک کا ماننا ہے کہ چینی تہذیب کی طویل تاریخی وراثت نے اسے جدید معاشرے میں انتہائی قابل قبول اور قوت حیات سےبھرپور بنا دیا ہے۔ جدیدیت کے عمل میں چینی تہذیب کبھی ختم نہیں ہوگی بلکہ مسلسل ارتقاء اور جدت طرازی کے ذریعے ثابت قدم سے ترقی کرے گی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین چین کے پیش کردہ عالمی سلامتی اقدام اور عالمی ترقیاتی اقدام سے مکمل طور پر متفق ہے جو مساوات، بھائی چارے اور ایثار کے تصورات کی عکاسی کرتا ہے جن کی چینی تہذیب نے ہمیشہ وکالت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی چین کی تجویز ایک ذمہ دار، لوگوں کے ذریعہ معاش کو اولین ترجیح دینے والے اور دنیا کے لئے اپنی خدمات انجام دینے والے بڑے ملک کے تصور کو ظاہر کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں