شاہد خاقان عباسی

ایل این جی کیس،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی ، نیب نے ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت منتقل کرنے کا بیان دے دیا ۔

نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے ، عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کر لی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے، ریفرنس سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے ، ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کررکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں