کنگنا رناوت

کنگنا رناوت کی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری

ممبئی(گلف آن لائن)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کا سسنی خیز ٹیزرجاری کردیا گیا۔

اداکارہ نے ٹویٹر پر فلم کے پہلے ٹیزر کو جاری کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ فلم رواں برس 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں ادکارہ سابقہ بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی ۔

کنگنا رناوت کی مرکزی کردار کے ساتھ ’ایمرجنسی‘ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ہدایت کاری دی اور پروڈیوس کیا ہے،فلم ’ایمرجنسی‘ کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔

تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا، ’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں