روس

روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی(گلف آن لائن) روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا۔روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔جہاز کی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کو آئل پیئر پر لگایا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک روسی خام تیل بردار جہاز کراچی پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں تقریبا 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قوم کے ساتھ اپنے وعدوں میں سے ایک اور وعدہ ہم نے پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں