ملزم گرفتار

لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا، پولیس کا دعویٰ

لاہور (گلف آن لائن) لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف وکیل اور سیاسی رہنما لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس نے حراست میں لیا، گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔ ملزم کی شناخت محسن لمبا کے نام سے ہوئی جو خطرناک شوٹر ہے اور درجنوں مقدمات میں مطلوب ہے۔

لطیف کھوسہ کے گھر پر فائر نگ کے بعد اس کا اگلا ہدف اعتراز احسن کے گھر پر حملہ تھا،یاد رہے کہ ملزم کی فائرنگ سے لطیف کھوسہ کے گھر میں موجود ایک شخص زخمی ہوا تھا جبکہ گیراج میں کھڑی گاڑی اور گیٹ کو نقصان پہنچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں